Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر اور70 ڈاکٹراغواء کرلیے

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ میں وزارت صحت نے کل منگل کی شام بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت کئی ڈاکٹروں کو غوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج کمال عدوان ہسپتال کو تباہ کرنے کے لیے کوئی نیا ڈرامہ اور بہانہ تراشنے کی کوشش کررہی ہے۔

وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں نشاندہی کی کہ قابض فوج نے 5 ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ خواتین صحت کے اہلکاروں کو بھی رہا کیا اور 70 سے زائد ہیلتھ اہلکاروں کو ہسپتال سے نکال کر نامعلوم منزل پر لے گئے۔

قابض فورسز نے باقی عملے سے کہا کہ وہ تمام مریضوں اور عملے کو ایک عمارت میں جمع کریں اور دوسری عمارتوں کو خالی کر دیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ طبی عملے کے علاوہ 65 زخمی اور 12 بیمار بچے بچوں کی دیکھ بھال میں بجلی، پانی یا خوراک کے بغیر وہاں موجود ہیں اور انکی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

کل منگل کو صیہونی قابض فوج نے غزہ کے شمال میں بیت لاھیا میں واقع شہید کمال عدوان ہسپتال پر کئی دنوں تک محاصرہ اور بمباری کے بعد دھاوا بول دیا۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج نے طبی عملے سمیت مردوں کو ہسپتال کے صحن میں جمع کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہسپتال میں موجود افراد کی زندگیوں کو بچانے اور ان کے تحفظ کے لیے فوری طور اقدامات کریں۔

کل شام کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا کہ قابض فوج نے زچگی وارڈ پر براہ راست بمباری کی جس سے دو خواتین اور ان کے دو بچے جاں بحق اور تیسری خاتون کے پاؤں کاٹ دیے گئے۔

کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس 65 زخمی ہیں، 12 بچے انتہائی نگہداشت میں 6 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے، 3000 بے گھر افراد اور 100 طبی عملہ موجود ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan