Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل کا 25 نئے اسٹیلتھ طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس -[ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ] صہیونی قابض فوج کے وزیردفاع یوآف گیلنٹ نے فضائیہ کو دنیا کے درجنوں جدید ترین اسٹیلتھ طیاروں سے مزید تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں “F-35” کہا جاتا ہے۔یہ پیش رفت خطے میں اسرائیل کی فضائی بالادستی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے رپورٹ کیا کہ فضائیہ اسٹیلتھ طیاروں کے 3 سکواڈرن بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

قابض فوج کی وزارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکی فوجی امدادی فنڈز سے 25 نئے اسٹیلتھ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا تخمینہ تقریباً تین ارب ڈالر ہے۔

جبکہ آنے والے سالوں میں مزید طیاروں کی آمد متوقع ہے، جس سے اس قسم کے طیاروں کی تعداد 75 ہو جائے گی۔

یہ طیارے پانچویں نسل کے ہیں اور یہ ریڈاروں سے چھپنے، اونچائی پر پرواز کرنے اور بھاری اور ہمہ نوع گولہ بارود لے جانے کے قابل ہیں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan