Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل اور مراکش کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی کا معاہدہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
منگل کوعبرانی میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے اپنے مراکش کے ہم منصب کے ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان حوالگی کا باضابطہ معاہدہ نہ ہونے کے باوجود، اس کی سرزمین پر موجود اسرائیلی مجرموں کی حوالگی پر اتفاق کیا ہے۔

عبرانی چینل 13 نے رپورٹ کیا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں توقع ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں اس تعاون سے متعلق ہر چیز میں ڈرامائی پیش رفت دیکھیں گے اور یہ کہ ہم مجرموں اور تحقیقات کے لیے مطلوب افراد کو اسرائیل میں اترتے ہوئے دیکھیں گے۔

13 مارچ کو رائل ایئر ماروک نے کاسا بلانکا اور تل ابیب کو ملانے والی اپنی باقاعدہ لائن کی پہلی براہ راست پرواز شروع کی۔

 دسمبر 2020 میں “اسرائیل” اور مراکش نے 2000 سے معطل شدہ  تعلقات  کو سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا۔

 اسی مہینے کی 22 تاریخ کومراکش کی حکومت نے قابض طاقت اور امریکا کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan