Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ھنیہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے آج مصر روانہ ہوں گے

مصر(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں جہاں وہ غزہ کی تازہ صورت حال اور ممکنہ جنگ بندی کے طریقوں پر مصری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

ذریعے نے منگل کو بتایا کہ قطر میں مقیم اسماعیل ہنیہ حماس کے ایک “اعلیٰ سطحی” وفد کی قیادت کریں گے جہاں ان کے مصری انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل اور دیگر کے ساتھ مذاکرات طے شدہ ہیں۔

ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “گفتگو میں غزہ میں جارحیت اور جنگ کو روکنے کے لیے بات چیت کی جائے گی۔ قیدیوں کی رہائی (اور) غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرے کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ تیار ہو سکے۔”

گذشتہ ماہ ایک ہفتہ طویل جنگ بندی معاہدے کے تحت جس میں قطر نے مصر اور امریکہ کی حمایت سے مذاکرات میں مدد کی تھی، اسرائیلی جیلوں میں قید 240 فلسطینیوں کے بدلے 80 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

حماس کے ذریعے کے مطابق مصر میں ہونے والے مذاکرات “انسانی امداد کی فراہمی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور شمال میں بے گھر ہونے والے افراد کی ان کے قصبوں اور دیہاتوں میں واپسی” پر مرکوز ہوں گے۔

نومبر کے اوائل میں ایک دورے کے بعد ہنیہ کا 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ مصر کا دوسرا دورہ ہوگا۔

امریکی نیوز پلیٹ فارم ایکزیاس نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نئے ممکنہ معاہدے پر بات چیت کے لیے قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنز سے یورپ میں ملاقات کی۔

منگل کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے “اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو فروغ دینے کے لیے موساد کے سربراہ کو دو بار یورپ بھیجا ہے۔”

انہوں نے ایک بیان میں کہا، “میں اس معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا اور ہمارا فرض ہے کہ ان سب کو واپس لایا جائے۔”

منگل کو یرغمالی خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا، “انہیں بچانا اہم ترین کام ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan