Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی ریاست کےہاتھوں ہولوکاسٹ کے اڑھائی ماہ مکمل

غزة (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج بدھ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا75واں دن ہے۔ اس طرح آج غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو اڑھائی ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے سے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹی پر کئی مقامات پر گھروں اور شہریوں کے جمع ہونے کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مزید دسیوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

غزہ شہر میں الصبرہ کالونی میں اسرائیلی فوج نے فیوچر اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نےشمالی غزہ میں ایک طبی مرکز کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر اس پر فائرنگ کی۔ حالانکہ اس کے اندر عملے اور زخمیوں سمیت 127 افراد موجود ہیں۔

جبالیا میں قابض فوج نے شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔

خان یونس کے مغرب میں اردنی فیلڈ ہسپتال کے آس پاس گولہ باری سے شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کے جسد خاکے ناصر میڈیکل کمپلیکس لائے گئے۔

مغربی خان یونس کی الامل کالونی میں شاہراہ ترنس پر اسرائیلی توپ خانے سے ابو زیادہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے مشرقی خان یونس میں عبسان اور بنی سہیلا قصبوں پر وحشیانہ بمباری کی۔

ادھر بدھ کے روز مشرقی خان یونس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے بنی سہیلا اور عبسان میں بھاری بم گرائے ہیں تاہم اس علاقے تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی۔

غزہ میں فلسطینی ٹیلی کام کمپنی نے بدھ کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں پورے غزہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

آج صبح اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں شہداء الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور 35 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ جبالیا کے ایک ہسپتال میں 38 شہداء کی لاشیں اور 40 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے جب کہ بڑی تعداد میں شہری تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan