Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسلامی جہاد کی بلوچستان میں میلاد النبی جلوس پر حملے کی شدید مذمت

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین میں اسلامی جہاد موومنٹ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو روز قبل میلادالنبی ﷺ کے جلوس پر ہونےوالے تباہ کن دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں پیش آنے والے حملے گھناؤنے جرم ہیں۔ ان حملوں میں یوم میلاد النبی کے جلوسوں کو نشانہ بنایا گیا اور دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسلامی جہاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شیطانی قوتیں جو فساد کو ہوا دینے، جنونیت اور انتشار پھیلانے، ناانصافی کو بڑھانے، لوگوں کا خون بہانے اور نظریات کو مسخ کرنے کے لیے کام کرتی ہیں، ان کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو روزانہ کی بنیاد پر صیہونی قابض ریاست کی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غاصب دنیا کے سامنے بغیر کسی جوابدہی اور نگرانی کے قتل عام کے بعد قتل عام کا ارتکاب کرتا ہے۔

جمعہ کو پاکستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا صوبوں میں مذہبی جلوس اور ایک مسجد پر کئے گئے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

پہلے بم دھماکے میں صوبہ بلوچستان (جنوب مغرب) کے مستونگ میں ایک مسجد کےمیلاد النبی جلوس کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسرا بم دھماکہ خیبر ریجن (شمال مغرب) میں پشاور شہر کے جنوب میں ہنگو کے علاقے میں ایک مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہوا، جس میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan