Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی، مصری اور اماراتی سربراہان کی شرم الشیخ میں سربراہ ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کے ساتھ شرم الشیخ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مصر کی مشرق وسطیٰ نیوز ایجنسی کے مطابق بن زاید کل پیر کے روز شرم الشیخ پہنچے اور دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی میں السیسی کے ساتھ بات چیت کا ایک توسیعی اجلاس منعقد کیا۔

مصری صدارتی ترجمان بسام رضی نے کہا کہ سیسی نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے سینیر حکام کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں کی رفتار تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے اس طرح سے رابطہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا جس سے عرب قومی سلامتی کے تحفظ میں مدد ملے اور خطے کو درپیش چیلنجوں اور علاقائی سلامتی کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب صلاحیتوں کو بڑھایا جائے۔

اسرائیل کے سرکاری چینل “کان” نے اطلاع دی ہے کہ بینیٹ آج مصر پہنچے ہیں۔

بینیٹ نے گذشتہ ستمبر میں مصر کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے سیسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan