غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )جمعہ کے روز صہیونی قابض حکام نے غزہ کی پٹی سے برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ چند روز قبل اسرائیلی حکام نے غزہ کی واحد تجارتی گذرگاہ کارم ابو سالم کوغزہ سے سامان کی برآمد پر پابندی عاید کردی تھی۔
صدارتی کمیٹی برائے کوآرڈینیشن آف گڈز نے کہا کہ قابض حکام نے کل اتوار سے کارم ابو سالم کراسنگ کو برآمدات کی نقل و حرکت کے لیے دوبارہ کھولنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ منگل کو قابض حکام نے غزہ سے کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے ہر قسم کی برآمدات کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ قابض حکام نے غزہ کی پٹی کی برآمدات پر 17 سال سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور اب جو برآمدات کی اجازت ہے وہ 2006 میں غیر منصفانہ ناکہ بندی کے نفاذ سے پہلے کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔
برآمدات پر پابندی کے فیصلے کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔ غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ غیر قانونی اسرائیلی ناکہ بندی کو سخت کرنے کو بلا جواز فیصلہ قرار دیا گیا۔