Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجےمیں چار فلسطینی شہید،20 زخمی

سوموار اور منگل کی درمیانی رات مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس پر قابض اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوان عرین الاسود مزاحمتی گروپ کے رکن بتائے جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی پلیٹوں والی متعدد گاڑیوں کے بھیس میں نابلس شہر میں گھسنے کی کوشش کی اور مزاحمت کاروں نے انہیں تلاش کر لیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ شہر میں خصوصی دستوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران متعدد شہری زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 4 شہری شہید اور 20 زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے درجنوں فوجی جیپوں پر مشتمل کمک بھیجی اور بغیر پائلٹ کے ڈرونز کی مدد سے شہر کے اولڈ سٹی کے کئی محلوں پر دھاوا بول دیا جہاں سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور دھویں اور شعلوں کے بادل اٹھنے لگے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی سنائپرز گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور سٹی سینٹر اور اولڈ سٹی محلوں کو دیکھ رہے تھے۔

قابض فوج نے ایمبولینس کے عملے کو اولڈ سٹی پہنچنے اور شہر پر اس جارحیت کے دوران گرنے والے کئی زخمیوں کو منتقل کرنے سے روک دیا۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے شہر کے پرانے قصبے میں واقع ہوش العطوت میں متعدد نوجوانوں کو “انیرجا” میزائلوں اورفائرنگ سے گھیرے میں لے لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan