Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عراق کے نو منتخب صدرکو عہدہ سنبھالنے پراسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر عبداللطیف رشید کو عراقی پارلیمنٹ کا اعتماد جیتنے اور برادر جمہوریہ عراق کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت نو منتخب عراقی صدر کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ عراق میں نئے صدرکے انتخاب سے ملک میں سیاسی استحکام، ملک کی خوش حالی اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ آپ کے لیے فلسطین اور اس کے منصفانہ کاز کے ساتھ کھڑے ہونے اور فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور ان کے جائز حقوق کی حمایت میں عراق کے باوقار کردار کے لیے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کریں۔ عراق نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت کی ہے۔ توقع ہے کہ نو منتخب صدرملک کے اس دیرینہ اصولی موقف پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور عراقی اقوام بھائی چارے کے گہرے رشتوں میں بندھی ہوئی ہیں۔ فلسطینی قوم اور حماس عراق کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے متمنی ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عراقی پارلیمنٹ نے عبداللطیف رشید کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا تھا۔

عبداللطیف راشد کا انتخاب گزشتہ اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ایک سال بعد ہوا ہے۔

مراکشی اتحاد اور اصلاحاتی تحریک کے سربراہ کو مبارکباد

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےمراکش کی’اوس رمال‘ کو اعتماد حاصل کرنے اور مراکشی اتحاد اور اصلاحی تحریک کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan