Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عراقی مزاحمتی فورسز کا اسرائیل پر ڈرون حملہ

بغداد   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عراق میں اسلامی مزاحمت نے- پیر کی صبح اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں جھیل طبریا کے شمال میں صہیونی یافالت بیس کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن غاصب صہییونی ریاست کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ ہے، جس کے جواب میں وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے خلاف کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ مزاحمتی فورسز نے “دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کیا”۔

اتوار کے روز عراق میں اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے ڈرون کے ذریعے ایلات شہر میں اسرائیلی فوج کے ایک اہم ہدف “ام الراش” کو نشانہ بنایا ہے۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران عراق میں اسلامی مزاحمت نے حیفا ہوائی اڈے اور اسرائیلی بن گوریون ہوائی اڈے کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ حیفا ہوائی اڈے پر بجلی کے سٹیشن اور حیفا پورٹ کے کیمیکل سٹیشن کو بھی نشانہ بنایا۔

اس نے اس سے قبل غزہ کی پٹی پر تباہ کن اسرائیلی جنگ کے ردعمل کے طور پر اسرائیل کے علاقوں اور شام اور عراق میں امریکی اڈوں پر بمباری کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ امریکہ نے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی کارروائیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan