Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انتظامی حراست کے جرم کے خلاف جامع اور ہمہ گیرجدوجہد کا اعلان

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل جمعرات کو اسرائیلی عقوبت خانوں میں میں تمام دھڑوں کی نمائندہ انتظامی قیدیوں کے امور کی ذمہ دار کمیٹی نے انتظامی حراست کےاسرائیلی جرم کے خلاف فروغ پذیر اور جامع جدوجہد کے پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں کمیٹی نے کہا کہ ہماری مزاحمت اور جدو جہد موسمی، جزو وقتی یا رد عمل کی حد تک محدود نہیں۔ اسرائیل کی  عوفر جیل میں انتظامی قیدیوں نے ابتدائی طور پر بہت سے اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا ہے جس میں جزوی اور کھلی نافرمانی، بڑے پیمانے پر جیل کے سیلز سے باہر نکلنا ، محدود بھوک ہڑتال ، چوکوں میں احتجاج اور دھرنے، ادویات کا بائیکاٹ ،واپسی اور کلینکس جانے سے انکار جیسے اقدامات شامل ہیں جنہیں وقت مقررہ پر باقی جیلوں تک بڑھا دیا جائے گا۔

کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاجی تحریک کی پیش رفت کی بنیاد پر یہ دیکھا جائے گا کہ آیا قابض حکام ہمارے ساتھ کیا طرز عمل اختیارکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اجتماعی بھوک ہڑتال کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ جب ہم اس نسل پرستانہ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اپنی آواز اٹھاتے ہیں تو ہم اس کا حق رکھتے ہیں۔ ہمارے ساتھ نظر بندی میں یرغمالیوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ ہم اپنے لوگوں کے فعال اور ذمہ دارانہ کردار اور تمام عوامی اور سرکاری اطراف سے ان کی سرگرمیوں کی حمایت کے منتظر ہیں۔

صیہونی قابض ریاست نے اس سال کے آغاز سے لے کر گذشتہ جون کے آخر تک 1600 سے زائد انتظامی حراست کے حکم نامےجاری کیے ہیں۔

جون کے آخر تک انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 1,132 تک پہنچ گئی، جن میں تین فلسطینی خواتین قیدی اور 18 بچے شامل ہیں جو 2003 کے بعد سب سے زیادہ فیصد ہے۔

انتظامی نظربندوں میں سے 80 فی صد سے زیادہ سابق قیدی ہیں جنہیں کئی بار انتظامی حراست میں ڈالا گیا ہے۔

انتظامی حراست فلسطینی قیدیوں کی گردنوں پر تلوار ہے، کیونکہ قابض فوج انہیں بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں لے لیتی ہے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan