Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عباس ملیشیا کا صحافیہ لمیٰ خاطر کے گھر پرچھاپہ،تشدد سے شوہر زخمی

الخلیل – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل جمعہ کو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سکیورٹی فورسز نے سینیر فلسطینی صحافیہ لمیٰ خاطر ک غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر پر چھاپہ مارا۔ ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا کی اس منظم غنڈہ گردی کے نتیجے میں سابق اسیرحازم الفاخوری جو لمیٰ خاطر کے شوہر ہیں کا بازو توڑ دیا گیا اور ان کی گاڑی کی بھی توڑ پھوڑ کی۔

صحافیہ لمیٰ خاطر نے کہا: ” فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے میرے شوہر پر حملہ کیا، انہیں زخمی کیا، اور مجھ پر، ہماری گاڑی اور ہمارے گھر پر حملہ کیا۔ الخلیل یونیورسٹی میں طالبات اور صحافیوں پرحملوں کی مذمت کرنے پر میرے شوہر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک انٹیلی جنس افسر اورحازم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد عباس ملیشیا کے غنڈے ان پر پل پڑے اور انہیں بری طرح زدو کوب کیا۔

ان کی بیٹی نےفیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایک انٹیلی جنس افسر نے اہلکاروں کی مدد سے میرے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب انٹیلی جنس افسر شکری الفاخوری اور میرے والد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ یہ تلخ کلامی الخلیل یونیورسٹی میں فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر تشدد کے واقعے پر ہوئی۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما عبدالرحمٰن شدید نے صحافیہ اور دانشور لمیٰ خاطر اور ان کے شوہر حازم الفاخوری پر سکیورٹی اداروں کےعناصرکے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے عباس ملیشیا کی اس کارروائی کو ناقابل قبول اور منظم غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے اس طرح کی بزدلہ کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔

عبدالرحمان شدید نے کہا کہ انجینیر الفاخوری اور ان کی اہلیہ پر یہ نیا حملہ جمعرات کو الخلیل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات پر ہونے والے مذموم حملے کو مسترد کرتے ہوئے ان کے مؤقف کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ عباس ملیشیا اور فلسطینی اتھارٹی کے تمام سکیورٹی ادارے نہتے شہریوں کو سیاسی انتقامی پالیسی کے تحت تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan