Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انتہا پسند وزیر کی قیادت میں 1,787 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جمعرات کی صبح سینکڑوں آباد کاروں نے، انتہا پسند صہیونی وزیر ایتمار بن غفیر کی قیادت میں مبارک مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ خصوصی پولیس کے تحفظ میں آبادکار “ہیکل کی تباہی” کی یاد منانے کے لیے مسجد اقصی میں گھس گئے۔

بیت المقدس کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ 1,787 آباد کاروں کے گروپ باب مراکش کی جانب سے پے در پے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے رہے۔

بڑی تعداد میں قابض فوج مسجد اقصیٰ کے صحنوں کے اندر میں موجود تھی اور نمازیوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا۔ اس دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں اور نمازیوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔

صبح کے وقت سے، ہزاروں آباد کار البراق اسکوائر پر جمع ہوئے، اور قدیم القدس کی گلیوں میں اشتعال انگیز دورے کیے، جب کہ ان میں سے سینکڑوں لوگ الاقصیٰ پر دھاوا بولنے کے لیے مغربی گیٹ کے سامنے جمع ہوئے۔

یہ دراندازی انتہاپسند ہیکل گروپوں کی کال کے جواب میں کی گئی ہے، جنہوں نے آج کے دن “ہیکل کی تباہی” کی یاد منانے کے لیے ایک ہفتے قبل مسجد کے صحنوں میں بڑے پیمانے پر دراندازی کرنے کے لیے آباد کاروں کو متحرک کرنے کے لیے کام شروع کیا تھا۔

اس سے قبل انتہا پسند وزیر “بن غفیر” نے  “ہیکل کی تباہی” کی یاد میں اشتعال انگیز فلیگ مارچ کی قیادت کی اور بدھ کو نصف شب کے بعد، مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر یہودی عبادت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan