Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

اسرائیل کو جنسی تشدد کے مرتکب ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے پر حماس کا خیرمقدم

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اقوامِ متحدہ کے متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات، دستاویزی شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر غاصب صہیونی قابض ریاست کو تنازعات کے شکار علاقوں میں جنسی تشدد کی مختلف اقسام کا ارتکاب کرنے والے مجرموں سے متعلق اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

حماس نے پریس کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اس قدم کو قابض فوج کی طرف سے ہمارے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ارادی اور ہولناک منظم جرائم کی توثیق کے لیے ایک نیا دستاویزی ثبوت قرار دیا ہے اور اسے جنگی مجرم قابض رہنماؤں کے طویل عرصے سے منتظر محاسبے کی راہ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس فہرست میں نام کا شامل ہونا محض اقوامِ متحدہ کا ایک اندراج یا زبانی بیان بن کر نہیں رہ جانا چاہیے، بلکہ اس کے بعد ایسے عملی اور سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں جو جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو کی فاشسٹ حکومت کی طرف سے بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے تمام عالمی معاہدوں و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کو روک سکیں۔ یہ تبھی ممکن ہے جب مذمت کے مروجہ مصلحت پسندانہ دائرے سے فوری طور پر باہر نکل کر مجرموں کا حقیقی احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے، ہمارے بے بس فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے اور ان ہولناک جرائم کے ذمہ داروں کا متعلقہ عالمی عدالتوں میں قانونی تعاقب کیا جائے۔

حماس نے انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اور انسانی اداروں سے یہ پرزور مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ ہمارے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف قابض دشمن کی جانب سے ڈھائے جانے والے تمام تر مظالم اور انسانیت سوز خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے سفاک کمانڈروں اور سپاہیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور عالمی رائے عامہ کے سامنے ان مجرمانہ ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کریں، تاکہ ان ظالموں کو سزا دلانے اور سزا سے بچ نکلنے کی اس روش کو ختم کرنے میں مدد مل سکے جس نے قابض اسرائیل کو اپنے سنگین جرائم میں مزید اندھا دھند آگے بڑھنے پر شہ دی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan