Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی جارحیت کا 176واں دن، غزہ میں مزید درجنوں فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) صیہونی قابض فوج نے مسلسل 176ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں درجنوں فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری اور فائر بیلٹ سے شہریوں کا خونی قتل عام کیا اور غزہ کی پٹی میں بھیانک جرائم کا ارتکاب جاری رکھا۔ یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری جانب قابض فوج غزہ میں دراندازی، وحشیانہ محاصرے اور 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو بے گھر کرکے انہیں اجتماعی سزا دے رہا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں متعدد پرتشدد حملے کیے جب کہ قابض فوج کی جانب سے جنوبی غزہ میں صلاح الدین اسٹریٹ پر کویت گول چکرکے قریب امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم از کم 8 شہری زخمی ہوگئے۔

قابض توپ خانے نے مشرقی رفح پر آدھی رات کو گولہ باری کی، جس کے ساتھ ہی تباہ کن بمب گرائے گئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے القارا میں العبدلہ خاندان کے 10 افراد سمیت 13 شہری شہید ہو گئے تھے۔

صیہونی قابض افواج نے غزہ کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور اس کے اطراف میں مسلسل تیرہویں روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی ہے اور وہاں کے مکینوں کو قتل، گرفتاریاں، تشدد اور جبری بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

قابض فوج نے خان یونس میں الامل اور ناصر ہسپتالوں اور ان کے اطراف میں مسلسل ساتویں روز بھی اپنی نئی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan