Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے، سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے تاریخی مارچ ہوگا۔ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔ سراج الحق نے کہا کہ امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا صیہونی عزائم کو غزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدھا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan