Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے، خالد مقبول

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلم حکمران ذاتی تنازعات کی وجہ سے آواز اٹھانے کے قابل نہیں، مسلمان حکمران اس قابل نہیں کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دے سکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اس وقت ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین کو صرف خطے کا معاملہ سمجھنا غلطی ہوگی، صرف یہ خطہ آگ کی لپیٹ میں نہیں یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

خالد مقبول نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے اس وقت ایم کیو ایم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جغرافیائی لحاظ سے اہم اور منفرد حیثیت رکھتا ہے، عالم اسلام کراچی کے گرد رہتا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کے لیے باہر نکل کر احتجاج کرنا ہوگا، جمعے کی نماز کے بعد ہم فلسطین کے لیے ریلی نکالیں گے، صرف تعزیتی مؤقف سے کام نہیں چلے گا۔

 کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول کا پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگراں حکومت مکمل طور پی پی کی نگرانی میں کام کر رہی ہے، اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ امن کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس کے ڈی ایس پیز اور افسران پیپلز پارٹی کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan