Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ، ایران کے خطرات،اسرائیل کا انٹرسیپٹر ریڈار نصب کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل “سات ” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنانی “حزب اللہ” اور ایران کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے علاقائی میزائل پروگرام کے لیے انٹرسیپٹر ریڈار خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

پیر  کو عبرانی چینل نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج میں سازوسامان کے امور کی وزارتی کمیٹی نے لاکھوں شیکل (بغیر صحیح رقم ظاہر کیے) میں ایک انٹرسیپٹر ریڈار خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

 عبرانی چینل نے دعویٰ کیا کہ نیا میزائل پروگرام شمالی سیکٹر میں دفاعی نقطہ نظر کو بدل دے گا کیونکہ یہ جدید میزائلوں کے لانچ سے نمٹنے کے لیے وقف ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں نشاندہی کی کہ اسی طرح کا ایک قدم چند سال قبل جنوبی علاقے (غزہ کی سرحد پر) میں تقریباً  140 ملین  شیکل کی تخمینہ لاگت سے منظور اور نافذ کیا گیا تھا۔

 ٹی وی چینل  نے نشاندہی کی کہ نئے دفاعی نظام کے آپریشن کے لیے کنٹرول اور نگرانی کے مراکز کو زیر زمین چھپایا جائے گا۔

 قابض فوج نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ تقریباً ایک سال قبل شام سے مقبوضہ فلسطین جانے والے ایرانی ڈرونز کو روکنے میں کامیاب ہو گئی تھی، اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں ہتھیار منتقل کرنے والے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan