Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حزب اللہ کا اسرائیل کے کمانڈ سینٹر پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پیر کی صبح پیدل فوج اور صیہونی قابض افواج کی ایک کمانڈ پوسٹ پر چار برقان میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے براہ راست ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ سوموار کو سہ پہر اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے کریات شمونہ کے مغرب میں اسرائیلی غاصب فوجیوں کے کمانڈ مراکز کو تین ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا اور انہیں براہ راست جانی نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کریات شمونہ کے مغرب میں اسرائیلی قابض فوجیوں کے اور تعیناتی مراکز کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے براہ راست جانی نقصان ہوا۔

حزب اللہ نے کہا دوپہر 11:30 بجے، اسلامی تحریک مزاحمتی فورس نے طحیات تکون میں اسرائیلی پیادہ فوج کے ایک اجتماع کو میزائلوں اور توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں براہ راست حملہ ہوا۔

حزب اللہ نے یہ بھی کہا کہ کل صبح 10:30 بجے حدب یارون کے مقام کے قریب کارنٹینا پہاڑی پر ایک اسرائیلی پیادہ فورس کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ “غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں کارروائی جاری ہیں اور دشمن کو بھاری جانی اورمالی نقصان پہنچایا گیا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan