بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنان کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی علاقے میں ٹینک شکن میزائل کے داغے جانے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ ایک اسرائیلی عورت شدید زخمی ہو گئی ہے۔
مبینہ طور پر یہ میزائل اتوار کے روز ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے داغا گیا تھا۔ یہ بات اسرائیلی ایمبولینس سروس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے میں ایک اسرائیلی کے مارے جانے کے بارے میں کہا ہے کہ میزائل ایک مکان کو لگا۔ جس کے نتیجے میں ایک عورت شدید زخمی ہوئی جبکہ ایک مرد ہلاک ہو گیا۔
اتوار کی صبح اس واقعے سے پہلے اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر حزب اللہ کے چار جنگجووں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔ جس کے کچھ گھنٹے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔
واضح رہے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلسل گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔ جبکہ رواں ماہ سے بیروت میں بھی اسرائیلی کے ڈرونز کے حملوں سے اس دو طرفہ کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔