Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے اسرائیلی قیدیوں کی ایک نئی ویڈیو جاری کردی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اتوار کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے جنگی قیدی بنائے گئےاہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان قیدیوں کو اپنی حکومت سے رہائی کے لیے مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کلپ میں القسام بریگیڈز کے زیر حراست قابض فوج کے تین قیدیوں کو دکھایا گیا ہے، جو نیتن یاہو اور قابض ریاست کی حکومت سے جنگی جنون روکنے اور انہیں ان کے اہل خانہ کے پاس واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں القسام بریگیڈز قابض ریاست میں ہوم فرنٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہتی ہیں: ہمارا انتظار کرو، ہم کل تمہیں ان کے انجام کے بارے میں بتائیں گے۔ تمہاری حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے اتوار کے روز اپنی تقریر میں انکشاف کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے کوئی بھی معاہدہ غزہ میں جنگ بندی سے پہلے نہیں ہوگا۔

ابو عبیدہ نے تصدیق کی کہ “دشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، یا ہمارے پاس موجود کسی بھی قیدی کو آزاد کرنے میں ناکام رہا”۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ “گذشتہ ہفتوں کے دوران بہت سے قیدیوں کا انجام نامعلوم ہے”۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ امکان ہے کہ بہت سے قیدی مارے گئے ہیں اور دشمن ان کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan