Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

80 ہزار فلسطینیوں نےماہ صیام کی پہلی نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) ماہ صیام کے پہلے جمعۃ المبارک کو آج اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکنے کے لیے شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

دوسری جانب اسرائیلی پابندیوں کے باوجود 80 ہزار فلسطینی نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ پہنچنےمیں کامیاب ہوگئے۔

مسجد اقصیٰ کو ملانے والے تمام راستوں اورسڑکوں پر چپے چپے پر چوکیاں اور ناکے لگا کر فلسطینیوں کی جامہ تلاشی کا مذموم عمل شروع کیا گیا اور فلسطینی روزہ داروں کو تلاشی کی آڑمیں شناخت پریڈ کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض فوج نے جمعہ کی نماز سے قبل پابندیوں اور رکاوٹوں کے لیے فوج کے تین ہزار اہلکار تعینات کیے تھے۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے غرب اردن اور اندرون فلسطین سے آنے والوں کو جگہ جگہ روکا گیا۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف اور القدس امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو اسرائیلی پابندیاں توڑ کر 80 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ پہچنے میں کامیاب ہوئے۔

گذشتہ پیر کو قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مغربی کنارے کے نمازیوں کو رمضان کے پورے مہینے میں جمعے کے دن یروشلم میں داخل ہونے کی اجازت دے گی۔

اس موقعے پراسرائیلی فوج نے 50 سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔ اس دوران شہریوں کی جامہ تلاشی لی گئی اور جدید برقی مقناطیسی آلات کی مدد سے ان کی تلاشی لی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan