Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 149 فلسطینی روزہ دار شہید، 300 زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ اجتماعی قتل عام کیے گئے جن میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 13 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 شہید اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نےکہا کہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ قابض فوج کی ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔

اس طرح گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,490 شہید اور 73,439 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan