اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جماعت کےسینیر رہ نماؤں کے ایک وفد کے ہمراہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ پہنچے ہیں۔ حماس کا وفد مصری قیادت کے ساتھ فلسطینی کاز اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قاہرہ کے دورے پرآنے والے حماس کے وفد میں تحریک کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری، بیرون ملک جماعت کے سربراہ خالد مشعل، عرب اور اسلامی تعلقات کے بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ اور تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن روحی مشتحی شامل ہیں۔
وفد مصری قیادت سے یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰ میں قابض ریاست کے خطرناک اقدامات، فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی میں اضافے، شہریوں کے خلاف قتل و غارت، غزہ کی پٹی میں محاصرے کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت کرے گا۔