Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ھنیہ کا عراقی وزیر اعظم سے رفح پراسرائیلی حملے پر تبادلہ خیال

دوحہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی بیرو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے عراقی وزیراعظم کو ثالث ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کےلیے جاری مذاکرات اور رفح پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فوج کشی کے ساتھ ساتھ دیگر پیش رفتوں پر بریفنگ دی۔

انہوں نے  فلسطین کے حوالے سے عراقی مؤقف کو سراہا خاص طور پر غزہ کی پٹی میں قابض ریاست کی طرف سے کی جانے والی تباہی کی جنگ کے دوران بغداد کی طرف سے اختیار کردہ جرات مندانہ موقف کی تحسین کی۔

دوسری جانب عراقی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی منظم جارحیت کو مسترد کرنے اور فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ کاز کے ساتھ کھڑے ہونے کےعزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق جنگ بندی کے لیے پیش کردہ اقدام کی منظوری میں مزاحمت کی طرف سے اٹھائے گئے موقف کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق تمام بین الاقوامی فورمز اور اداروں میں فلسطین، اس کے حقوق اور اس کے عوام کے مطالبات کی سیاسیاور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

عراقی وزیراعظم نے اسماعیل ھنیہ سے ان کے بیٹوں، پوتوں اور دیگر متعدد افراد کی عیدالفطر کے روز اسرائیلی جارحیت میں شہادت پر تعزیت کی اور اس واقعے کو اسرائیلی جارحیت کی بدترین کارروائی قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan