Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے ابھی تک “پیرس کی تجاویز” کا جواب نہیں دیا: ذرائع

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ حماس نے پیرس اجلاسوں سے موصول ہونے والے فریم ورک پیپر کے حوالے سے اپنا ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔

حماس کے ذریعہ نے “شہاب ایجنسی” کو جاری کردہ بیانات میں کہا کہ وہ ہماری قوم اور اس کے قومی دھڑوں کے ساتھ اس طرح حتمی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے کہ جارحیت کو روکنے، تعمیر نو اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے فلسطینی عوام کے مفادات کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ ہوشیار رہیں اور اسرائیلی میڈیا کے جال میں نہ آئیں، جس کا مقصد فلسطینیوں کی گلیوں کو الجھانا ہے۔

حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے ہفتے کے روز بیروت میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ تحریک حماس وہی  کرے گی جو ہمارے فلسطینی عوام کا مفاد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ایک ایسی جامع اور پائیدار جنگ بندی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام اسرائیلی دشمن کی طرف سے مسلط کی گئی ننگی جارحیت کا خاتمہ ہو۔غرب اردن میں فلسطینیوں پر حملے بند ہوں، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کیا جائے اور القدس پرمشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

لبنان میں حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا، حماس کے رہنما اسرائیل، قطر، مصر اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کی طرف سے تیار کردہ مجوزہ فریم ورک کا جائزہ لے رہے ہیں۔

لیکن “اپنے مؤقف کا اعلان” کرنے کے لیے انہیں مزید وقت درکار تھا۔

انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک نے “بارہا کہا ہے” کہ وہ “کسی بھی اقدام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔۔ جو

ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کو ختم کر دے۔”

اگرچہ حمدان نے تصدیق کی کہ گروپ کو پیرس میں ثالثین کی طرف سے تیار کردہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور یہ کہ اس منصوبے کی بعض تفصیلات موجود نہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا، جلد ہی “ہم اپنے مؤقف کا اعلان کریں گے جس کی بنیاد… ہماری یہ خواہش ہے کہ اس جارحیت کو جلد از جلد ختم کیا جائے جو ہمارے لوگوں کو درپیش ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan