Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

حماس رہنما کی فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اہم رہنما ڈاکٹر ناجی ذھیر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات انہوں نے حالیہ دنوں پاکستان کے دورہ کے دوران کراچی آمد پر کی۔ ملاقات میں ترکی کی اہم ترین امدادی تنظیم الخیر کے سیکرٹری مظفر اوغلو بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران فلسطین سے متعلق خطے کی موجودہ صورتحال اور عرب ممالک کی جانب سے مسلسل غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطین سمیت عالم اسلام سے سنگین غداری اور مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ کے مترادف ہے ۔

فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فاؤنڈیشن کے کردار اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو پہنچانے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر مستقبل میں فلسطین و کشمیر جیسے اہم مسائل کو اجاگر کریں گے ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی اور ترک رہنما مظفر اوغلو کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں فلسطین و کشمیر کی مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan