حماس کو الجزائر کی طرف سے منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس برائے مفاہمت میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے۔
جاری کردہ ایک اخباری بیان میں حماس کے قومی تعلقات کے دفتر کے سربراہ حسام بدران نے کہا کہ تحریک نے دعوت کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے اور وہ قومی مفاہمت کے حصول کے لیے الجزائر کی کوششوں کے ساتھ “سنجیدگی اور مثبت انداز میں” کام کر رہی ہے۔
بدران نے نشاندہی کی کہ الجزائر جانے والے وفد کی قیادت حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کریں گے۔
وفد کے دیگر ارکان ڈاکٹرخلیل الحیہ، ڈاکٹر ماہر صلاح اور حسام عاطف بدران ہوں گے۔
الجزائر مفاہمت کے حصول کے لیے 11 اکتوبر کو مختلف فلسطینی دھڑوں کے ایک مشاورتی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔