Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی غزہ میں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹروں کی گرفتاری کی مذمت

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ اور ہسپتال میں موجود متعدد طبی عملے کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی ایک نئی شکل قرار دیا ہے۔

آج جمعرات کو ایک بیان میں حماس نے اس گرفتاری کو “ایک قابل نفرت اور اشتعال انگیز فعل قرار دیا جو صرف ایک ایسی ریاست کی طرف سے کیا گیا ہے جس نے انسانیت اور اخلاقیات کے تمام حدیں پار کردی ہیں۔ ڈاکٹروں کی گرفتاری کو اسرائیل کا سنگین اور وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے طبی عملے اور الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت تمام شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی اداروں بشمول انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جن کے ساتھ ڈاکٹر محمد سلامہ الشفاء ہسپتال میں موجود باقی مریضوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے رابطے میں تھے نے قابض فوج پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسرائیلی قابض فوج نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر اور متعدد طبی عملے اور زخمیوں کو 20 گھنٹے کے جنوبی غزہ کی پٹی کے سفر پر جبری انخلاء کے دوران گرفتار کر لیا۔

الشفاء کمپلیکس کے ڈاکٹر خالد ابو سمرہ نے پریس بیانات میں تصدیق کی کہ قابض فوج نے مریضوں، ڈاکٹروں اور شہداء کے ساتھ اہل خانہ کے ساتھ غیر اخلاقی طرزعمل اپنایا۔

ابو سمرہ نے کہا کہ قابض فوج نے الشفا کمپلیکس کے ڈائریکٹر اور متعدد ڈاکٹروں، بے گھر افراد اور بے شمار زخمیوں کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan