Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی القدس کے تاریخی قلعے کومیوزیم میں تبدیل کرنے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں الخلیل گیٹ کے علاقے کے قریب یروشلم کے تاریخی قلعے کو نام نہاد “ڈیوڈ سیٹاڈل میوزیم” میں تبدیل کرنے کے صیہونی قابض حکام کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس نے اسرائیلی حکام کے اس اقدام کو صریحا باطل اور ناجائز اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس کی خصوصیات اور شناخت کو تبدیل کرنے کی صہیونی سازشوں کا حصہ ہے مگراس طرح کے مکروہ ہتھکنڈوں سے بیت المقدس کی اسلامی اورعرب شناخت تبدیل نہیں ہوگی۔

حماس نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ القدس قلعہ اور اس کی مسجد یروشلم شہر کی اسلامی اوقاف اور تاریخی یادگاروں کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس کی عرب شناخت اور اسلامی تشخص کا گواہ ہے۔

حماس نے بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’یونیسکو‘ سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونیوں کو تاریخی حقائق کو مسخ  کرنے کی کوششوں کو ناکام کے لیے ضروری اقدامات کرے اور صہیونی غاصبوں کے ناپاک عزائم سے اسلامی اور عیسائی مقدسات کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

اسرائیلی قابض حکام نے یروشلم کے قلعے کے ٹاور اور اس کی مسجد کو یہودیانے کے لیے 3 سال تک جاری رہنے والی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں۔ اسرائیل اسے مقبوضہ بیت المقدس میں الخلیل گیٹ کے اندر ڈیوڈ کا قلعہ کہتا ہے۔

گزشتہ روز قابض حکام نے 10 سال کی کھدائی مکمل کرنے کا اعلان کیا اور ڈیوڈ میوزیم کے قلعے کے نام سے 50 ملین ڈالر کی لاگت سے 10 سال کی کھدائی اور بحالی اور تنظیم نو کے بعد یروشلم کے قلعے کا افتتاح کیا ہے۔

اسرائیلی میونسپلٹی کے مطابق یہ کام تین سال تک جاری رہا اور ایک دہائی سے زیادہ کی منصوبہ بندی میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی لاگت سے مینار کی تزئین و آرائش کے ساتھ میوزیم کے لیے جامع تزئین و آرائش اور تحفظ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی گئی۔

تاریخی قلعے کو یہودیانے کے کام میں پرانے قلعے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، آثار قدیمہ کے باغ کی تزئین و آرائش، ایک نئے داخلی پویلین، دکان اور کیفے کی تعمیر، بنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش، آثار قدیمہ کی اضافی کھدائیوں اور محل تک رسائی کو بہتر بنانا شامل تھا۔

قابض ریاست نے قلعے کو پرانےالقدس کی دیواروں کے باہر سے یافا گیٹ پر ایک نئے داخلی دروازے سے جوڑ دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan