مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جماعت کے القدس کے لیے ترجمان محمد حمادہ کی غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہید رہ نما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جماعت کے شہید رہ نما کے خاندان، فلسطینی قوم، عرب مسلمان عوام اورآزاد ضمیر لوگوں سے محمد حمادہ ابو ابراہیم کی اسرائیلی دشمن کی وحشیانہ بمباری شہادت کی تصدیق کرتے ہیں۔
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ مجاہد محمد حمادہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی صہیونی جنگ کے ایک حصے کے طور پر غدار صہیونی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید مجاہد محمد حمادہ نے اپنی زندگی اپنی قوم ، یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں صرف کی۔ وہ 14 سال سے زائد عرصے تک گرفتار رہے۔انہیں وفاء الاحرار معاہدے کےتحت 2011ء میں رہا کیا گیا تھا۔