Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کا معاہدہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےکہا ہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی کے تحت آئندہ دو دن کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دوسری طرف قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد محمد الانصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ثالثی کے ایک حصے کے طور پر، غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا عارضی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔‘

مصری، قطری اور امریکی مذاکرات کاروں نے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق کیا جو پیر کو ختم ہو رہی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انتونیو گوتیریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’معاہدے کی وجہ بننے والی بات چیت کو جاری رہنا چاہیے، جس کے نتیجے میں غزہ، اسرائیل اور وسیع خطے کے لوگوں کے فائدے کے لیے ایک مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ان کوششوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جنگ بندی کے دوران گذشتہ چار دنوں کے دوران غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافہ کیا ہے اور ساحلی علاقوں کے کچھ شمالی علاقوں میں امداد بھیجی ہے جو ہفتوں سے بڑے پیمانے پر منقطع تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan