Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا انسانی اقدام، تھائی لینڈ کے بارہ شہریوں کی رہائی

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی مزاحمتی تحریک نے انسان دوستانہ اقدام کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے بارہ شہریوں کو بغیر کسی شرط کے رہا کر دیا ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے تصدیق کر دی ہے کہ اس ملک کے بارہ شہریوں کو فلسطینی مزاحمت نے بغیر کسی مطالبے کے رہا کر دیا ہے۔ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہی فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا تھاکہ وہ تمام غیر ملکوں قیدیوں کو انسان دوستانہ بنیادوں پر اور بغیر کسی مطالبے کے رہا کرنے پر تیار ہے لیکن صیہونی حکومت نے اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسرائيلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے بارہ شہریوں کی رہائي کا فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے سے کوئي تعلق نہيں ہے۔ اس سے قبل مصری حکومت نے بھی تھائی لینڈ کے شہریوں کی رہائی کےلئے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan