Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورپی انسانی حقوق کی رپورٹ: شہدائے غزہ کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

انسانی حقوق کی اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کےجاری حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک بیس ہزار اکتیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اس تنظیم نے مزید کہا ہے کہ ان شہداء میں آٹھ ہزار ایک سو چہتر بچے ہیں۔ اس مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ہماری ٹیم نے کچھ گھنٹوں قبل فلسطینی شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار شائع کئے ہیں اور اس اعداد و شمار میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کے زندہ رہ جانے کی کوئی امید باقی نہیں بچی ہے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم نے اعلان کیا ہےکہ ہمیں اس رپورٹ پر بہت تشویش ہے کہ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ الشفا ہسپتال کے طبی عملے کے سینئر ملازمین کے اغوا میں، عالمی ادارہ صحت نے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر سہولت فراہم کی ہے۔ یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں کی مزید تفصیلات اور زخمیوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan