Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا حملہ روکنے میں ناکام اسرائیلی انٹیلیجنس کا سربراہ مستعفی

یروشلم   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ اہارون ہالیوا نے گذشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کو روکنے کی ناکامی پر استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی انٹیلیجنس کور کے سربراہ اہارون ہالیوا وہ پہلے بڑے اور اہم سرکاری عہدیدار ہیں جنہوں نے گذشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطین کی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ سات اکتوبر کے حماس کے حملے نے اسرائیل کی فوج اور اس کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں قائم تاثر کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس چیف نے حماس کے حملے کے فوری بعد کہا تھا کہ وہ اس کو نہ روک پانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ملٹری چیف آف سٹاف نے اہارون ہالیوا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

انٹیلیجنس چیف کے استعفے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ دیگر کئی اہم عہدیدار بھی مستعفی ہو سکتے ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ملکی سکیورٹی اور حماس کے حملے کو پیشگی روکنے میں ناکام رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan