Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی حمایت نہیں کی، حماس

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی اور غاصب صہیونی ریاست کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کی حمایت سے متعلق ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

حماس نے منگل کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم کسی بھی مسلمان ملک کے ساتھ صہیونی ریاست کے تعلقات معمول پرلانے کی کوششوں کی تمام شکلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنا ہمارے قومی اصولوں اور ہمارے عوام اور عرب اور اسلامی خطے کے لوگوں کے مفادات سے متصادم ہے۔

گذشتہ جمعہ کوحماس نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں حماس کی طرف من گھڑت بیانات منسوب کیے گئے ہیں جن میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ حماس نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پرلائے جانے کی حمایت کی ہے۔حالانکہ ایسا ہرگز نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس نوعیت کی افواہیں قطعی بے بنیاد اور مکمل  طور پرمن گھڑت ہیں۔

حماس نے ذرائع ابلاغ پرپیشہ وارانہ تحقیقات کے بعد خبریں شائع کرنے اور اور بے جا الزام تراشی سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan