Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہمارا مطالبہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہے: اسماعیل ھنیہ

دوحا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تصدیق کی کہ ان کی جماعت غزہ میں قابض افواج کی طرف سے خونریزی کو روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مثبت جذبے کے ساتھ اور اعلیٰ ذمہ داری کے ساتھ جاری مذاکرات کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہمارا  مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ اور قیدیوں کی رہائی کا باوقار معاہدہ کرنا ہے۔

ہنیہ نے آج ہفتہ کو ایک پریس بیان میں کہا حماس جاری مذاکرات کو مثبت جذبے اور اعلیٰ ذمہ داری کے ساتھ نمٹاتی ہے، لیکن یہ ہماری قوم کی عظیم قربانیوں اور ان کی بہادرانہ مزاحمت کی کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کرے گی۔

ہنیہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے معصوم اور نہتے عوام کے خلاف دشمن کی طرف سے چوبیس گھنٹے خون کی ہولی کو روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع سے کام کریں گے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس نے اپنے لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکنے، غیر منصفانہ محاصرے کو ختم کرنے اور امداد، پناہ گاہ اور تعمیر نو کے بہاؤ کی اجازت دینے کے لیے ثالث بھائیوں کے ساتھ ہمہ وقت مثبت جذبے اور اعلیٰ ذمہ داری کے ساتھ جواب دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ نے ان مسائل سے نمٹنے میں مکمل لچک دکھائی ہے لیکن یہ بات اب تک واضح ہے کہ قابض دشمن ہمارے لوگوں سے متعلق فائلوں میں ہتھکنڈوں اور تاخیر کا شکارہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan