مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے تناظر میں قابض اسرائیلی ریاستی اداروؓ اور تنظیموں کے خلاف برسرپیکارعالمی ہیکرز کے ایک گروہ نے ایک نئی ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے جہاں پر اسرائیل کے سرکاری اور نجی اداروں کی حساس معلومات کو عوام الناس کے استفادہ کیلئے شائع کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی جریدے “ہارٹز نیوز” کے مطابق، “سائبر کورٹ” نامی اس ویب سائٹ سے منسلک ہیکرز نے اسرائیلی وزارت دفاع سے وابستہ انتظامی اور حساس ویب سائیٹس کو کامیابی سے ہیک کرنے کے بعد وہاں سے کثیر تعداد میں حساس دستاویزات کو بطور مال غنیمت عوام الناس کیلئے شائع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس ویب سائٹ کو ماضی میں سرخیوں کا موضوع رہنے والی “وکی لیکس ” سے مشابہت دی جا رہی ہے کیونکہ اس کے ذریعے پوری دنیا سے فلسطین دوست ہیکرز کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے جہاں ہر لیول کا ہیکر اسرائیلی سرکاری معلومات کوحاصل کرنے کے لئے ہاتھ جوڑ کر دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔
تاحال ہیکرز کی مدد سے اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والا مواد اسرائیلی وزارت دفاع، قومی انشورنس انسٹیٹیوٹ سمیت متعدد انتظامی اور حساس ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی ریاست کی نسل کشی کے آغاز سے ہی سائبر حملوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔
اسکے علاوہ ہیکرز نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے اسرائیلی وزارت انصاف سمیت جنوبی شہر ڈیمونا میں واقع صحرائے نقب کے ایٹمی ریسرچ سینٹر تک کے اہم اور خفیہ دستاویزات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں