Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

ماسکو(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کل جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ماسکو کے دورے کےدوران روسی حکام سے بات چیت کی۔ حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے دارالحکومت ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی۔

اس موقعے پرحماس کے سیاسی شعبے کے ارکان نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرئیلی جارحیت پر روسی حکام کو بریفنگ دی۔

فلسطینیوں کے خلاف مزاحمت کے حق پر زور دیا۔ حماس کی قیادت نے روسی حکام کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا تو فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے خلاف عوامی غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

ماسکو پہنچنے والے حماس کے وفد میں روسی فیڈریشن میں تحریک کے نمائندے کے علاوہ پولیٹیکل بیورو کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق اور عزت الرشق بھی شامل تھے۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹر میں انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے سربراہ نومکن روسی وزارت خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقعے پر  نائب وزیرخارجہ بوگدانوف نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی کارروائیاں اب بند ہونی چاہئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan