گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے 7 واقعات ریکارڈ کیےگئے جب کہ 15 مقامات پرتصادم ہوا۔
’حریہ نیوز‘ کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔ یہودی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے کی 3 کوششیں کیں۔ایک آباد کار گاڑی کی توڑ پھوڑ کی اور مولوٹوف کاک ٹیل سے حملہ کیا۔
بیت المقدس میں عناتا اور شعفاط پناہ گزین کیمپ کے ساتھ ساتھ رام اللہ میں وفر کیمپ، بیت ایل چوکی، پساگوت بستی، دیر ابو مشعل اور دورا میں جھڑپیں ہوئیں۔
مزاحمت کاروں نے الجلمہ چوکی اور جنین میں سالم اور فقوعہ چوکیوں پر فائرنگ کی۔ سلفیت میں حارث کے مقام پرقابض فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔
نابلس میں مزاحمت کاروں نے شاکڈ، جبل جرزیم، الون موریہ بستی اور بیت فوریک چوکی پر فائرنگ کی۔ بیتا چوک، دیر شرف اور دوما میں فلسطینیوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کی اور ان میں جھڑپیں ہوئیں۔
الخلیل میں العروب کیمپ، وادی خنیس، طارق بن زیاد گول چکر، مسافر یطا، اور بیت عمار میں تصادم کے واقعات رونما ہوئے۔