Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی آباد کاروں نے زیتون کےپھل چوری کرلیے، کسانوں پر حملہ

کل منگل کے روز قابض  اسرائیلی فوج کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کسانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ جنوبی مغربی کنارے میں الخلیل شہر کے وسط میں تل رمیدہ محلے میں زیتون کے پھل چن رہے تھے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق تل رمیدا میں زیتون چننے کی مہم کے دوران آباد کاروں نے زیتون چننے والوں اور غیر ملکی یکجہتی کے کارکنوں پر حملہ کیا۔ یہ یکجہتی مہم “یوتھ اگینسٹ سیٹلمنٹس” گروپ کی مدد سے چلائی جاتی ہے۔

اس حملے سے ابو شخدم کا خاندان متاثر ہوا، جو زیتون کی فصل کاٹ رہے تھے۔

منگل کو درجنوں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے پھل چوری کرلیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں نے اسرائیلی قابض پولیس کی حفاظت میں وادی الجوز محلے کی زمینوں پر دھاوا بول دیا اور زیتون چرا لیا۔

آباد کاروں نے کسانوں پر اس وقت بھی حملہ کیا جب وہ طولکرم کے شمال میں قفین شہر کے شمال مشرق میں وادی سالم کے علاقے میں واقع اپنی زمینوں پر زیتون چن رہے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں نے کسانوں پر حملہ کر کے انہیں ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا، زیتون کی فصل پر قبضہ کر کے انہیں مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں کاشت کار اسامہ عمارنہ زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan