کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے شمالی غزہ کی پٹی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مزاحمتی رہ نما ایمن منصور اور ان کے بیٹے کی شہادت کا اعلان کیا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ مزاحمتی کمانڈر اور اس کا بیٹا شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلاد کے علاقے میں فائرنگ کے ایک حادثے میں مارا گئے۔
البزم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے شمالی غزہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جس میں حملہ آور چھپا ہوا تھا۔ اس موقعے پر فائرنگ کے نتیجے میں سینیر مزاحمتی کمانڈر بیٹے سمیت شہید ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔