Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: رامن مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال

کل جمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری مخالف مارچ کے دوران اسرائیلی قابض افواج نےنہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے وحشیانہ حملے کیے۔ اس کے علاوہ غرب اردن کے علاقے نابلس میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

نابلس میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع گائوں قریوت پر دھاوا بول دیا اور جگہ جگہ رسومات اور تلمودی رقص کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

میڈیکل ریلیف کمیٹی نے بتایا کہ نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں بیت دجن میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 26 زخمی ہوئے۔

درایں اثنا فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس نے نابلس میں بیت دجن اور جبل صبیح میں قابض فوج کے ساتھ تصادم کے دوران 18 دیگر زخمیوں کا علاج کیا۔

بیت دجن قصبے میں اکتوبر 2020 سے ہفتہ وار احتجاج ہو رہے ہیں۔ قصبے کی زمینوں کے شمال مشرقی علاقے میں یہودی بستی کے قیام کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

نابلس کے گاؤں جریش میں ایک زبردست احتجاجی مارچ کیا گیا۔ گذشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں نابلس گورنری کی پہاڑیوں سے ایک نئی پہاڑی اور اس پر ایک یہودی بستی قائم کی تھی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے وعرجمہ کے علاقے میں خیمے نصب کیے ہیں، جس کا مقصد یہودی بستیوں کی توسیع اور یہودی آباد کاروں کو علاقے میں مزید توسیع کا موقع فراہم کرنا ہے۔

پانچ آباد کار خاندانوں نے ایک مذہبی صہیونی رہ نما کی یاد منانے کے بہانے نابلس میں قصر اور جوریش کی سرزمین پر واقع “مجدالیم” بستی کے قریب پہاڑی پر حملے میں حصہ لیا۔

قلقیلیہ میں گاؤں کے وسط میں واقع عمر ابن الخطاب مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہفتہ وار مارچ کی روانگی کے بعد قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں کفر قدوم میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

11 سال کفر قدوم گاؤں اپنے رہائشیوں اور اسرائیلی قابض افواج کے درمیان ہفتہ وار تصادم اور احتجاج جاری ہے۔ اس کے رہائشی نماز جمعہ کے بعد ہفتہ وار مارچ کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ احتجاج برسوں سے شہر کی مرکزی سڑک بند کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

بیت المقدس سیکڑوں شہریوں نے قلندیہ قصبے میں “الراس” کے علاقے میں اپنی زمینوں پر قبضے کی دھمکی کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan