کل منگل صبح سویرے اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں کی مہم کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
الخلیل میں قابض فوج نے رہائی پانے والے بیس سالہ قیدی دیار ایوان الصلیبی،18 سالہ وسیم نبیل بحر اور 14 سالہ بچے وسیم محمد الشقدام کو بیت امر کے متعدد مقامات پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔
چھاپے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج کی جانب سے آنسو گیس کے گولے داغے جانے سے متعدد شہریوں کا دم گھٹ گیا۔
بیت لحم میں قابض فوج نے سخت حفاظتی اقدامات میں شہر کے مشرق میں واقع قصبہ زعترا پر دھاوا بول دیا۔
ادھر اریحا میں اسرائیلی قابض فوج نے41 سالہ عبدالقادر مشارقہ کو شہر کے شمال میں ایک فوجی چوکی کے قریب اس کی گاڑی روکنے کے بعد گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے انہیں شدید زدوکوب کیا، نابلس کے حوارہ کیمپ میں لے گئے اور انہیں گھنٹوں حراست میں رکھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔