Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غاصب صہیونی دشمن قلم اور لسان کی طاقت کے سامنے بے بس ہے۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم

لاہور (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی دشمن قلم اور لسان کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں صحافی برادری اور سوشل میڈیا کارکنوں سمیت  یو ٹیوب بلاگرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کیا۔


صحافی برادری اور یو ٹیوب بلاگرز میں بول کنسلٹنٹ ہیڈ بول ڈیجیٹل اور سینیر صحافی رخشان میر ،معروف سوشل میڈیا بلاگرز سید شہزاد روشن گیلانی، سینئر صحافی ارسلان اعظم، اینکر نیو ٹی وی علی حمزہ، یوٹیوب بلاگر عمران علی خان، سوشل میڈیا اسٹار شارق علی شارق، سوشل میڈیا بلاگر عمر شاہ شامل تھے جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی اراکین میں عثمان محی الدین، عظیم سبزواری، علی واصف، قاسم رضا، محمد باقر اور دیگر موجود تھے۔

ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل نے جہاں معصوم فلسطینیوں کا قتل کیا ہے وہاں صحافی برادری بھی اسرائیل کے مظالم کا نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور عرب دنیا کے حکمران پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے جائیں لہذا ایسے حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان اور ان کے افکار کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کارکنوں اور یوٹیوب بلاگرز سمیت ہماری صحافی بھائیوں کو پاکستان کے خلاف اس سازش کا مقابلہ اپنے قلم اور لسان کی قوت سے کرنا ہو گا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ قلم اور لسان کی طاقت ایک ایسی طاقت ہے جو دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اور نظریہ کا دفاع کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر صحافی برادری اور سوشل میڈیا کارکنوں سمیت یوٹیوب بلاگرز اور سوشل میڈیا اسٹارز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا بھر کے مظلوم اقوام کی موثر آواز اٹھانے کے لئے اپنے قلم اور لسان کے ذریعہ مثبت کردار ادا کریں گے اور پاکستان سمیت مسلم اُمّہ اور انسانیت کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمارے کئے عقیدے اور انسانیت کا مسئلہ ہے ہم فلسطین کاز کی حمایت کے لئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کوششوں کی قدر دانی کی اور مستقبل میں اپنے تعاون کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan