Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں اسرائیل کے مکان مسماری اور تعمیرات پر ہابندی کے نوٹس

رام اللہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل اتوارکو صہیونی قابض افواج نے نابلس میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات اور تنصیبات کو منہدم کرنے اور سلفیت میں تعمیرات روکنے کے نوٹس بھیجے جبکہ نابلس کے جنوب میں زمینوں پر بلڈوزر چڑھا دیے گئے۔

قابض فوج نے نابلس کے شمال مشرق میں واقع گاؤں فروش بیت دجن کے رہائشیوں کو مسماری کے 10 نوٹس سونپے جن میں آباد مکانات کے لیے آٹھ اور دو زرعی ٹینکوں کو مسمار کرنے کے نوٹس شامل ہیں۔

قابض فورسز نے گذشتہ جمعرات کو دیہاتیوں کو تین نوٹس دیئے جس سے صرف چار دنوں میں نوٹسز کی تعداد تیرہ ہوگئی۔

آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں عقربا اور مجدل بن فدیل کے قصبوں کے درمیان زاویہ کے علاقے میں زمینیں کھود ڈالیں۔

یہ زمینیں وقتاً فوقتاً بلڈوزنگ کی کارروائیوں کا سامنا کرتی ہیں۔ آباد کار ان پر قبضہ کرنے کی کوشش میں درخت لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سلفیت میں قابض فورسز نے سلفیت میں دیر بلوت قصبے کے شمال مغرب میں کمروں اور زرعی سڑکوں پر کام اور تعمیرات روکنے کے لیے پانچ نوٹس بھیجے۔

قابض فورسز نے “ظہر رجال” کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور زمین خالی کرنے اور کمروں اور زرعی سڑکوں پر کام اور تعمیرات روکنے کے نوٹسز دیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan