Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی بربریت، چھ فلسطینی نوجوان شہید

طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)مقبوضہ مغربی کنارے میں کےشمالی شہر طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کے دھاوے کے دوران آج جمعہ کو چھ نوجوان شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ کیمپ پر قابض فوج کے دھاوے کے دوران چھ شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

 شہید ہونے والے فلسطینیوں میں عمر باسم محمود صبح، ماهر عبد الله أحمد، جوابرة ، عماد نهاد خالد جوابرة، قاسم محمد مصطفى دراغمة،  ثائر عبد الله شاهين اور براء موسى الأمير کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان کی عمریں 14 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔

عینی شاہدین نے کہا کہ قابض فوجیوں نے ہلال احمر کی ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز “مستعرابین” نے پہلےکیمپ میں گھس کر تلاشی لی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan