Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن کے شہر جنین میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی

غرب اردن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )صیہونی فوجیوں نے آج صبح غرب اردن کے شہر اور کیمپ جنین پر حملہ کردیا جس کے بعد دونوں گروہوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔
اس وقت جنین کے مختلف علاقوں میں دونوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور صہیونی اسنائپرز نے اس شہر کے بعض گھروں کی چھتوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔صیہونی فوجیوں نے جمعے کی رات سے ہفتے کی صبح تک غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہيں اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تحریک حماس کے دو کمانڈروں عدنان عصفور اور احمد عواد کو بھی نابلس شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کرلیا ہے۔
غرب اردن میں وسیع پیمانے گرفتاریاں جاری ہیں اور صیہونی فوجیوں نے طوفان الاقصی نامی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہيں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan