Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: القسام مجاھدین نے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی کر دیئے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے خان یونس کے مغرب میں ایک خصوصی صہیونی فورس کو نشانہ بنایا، جس میں ان میں سے کچھ ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔

بریگیڈز نے آج جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاھدین ایک گھر کے اندر موجود ایک خصوصی صہیونی فورس کو قلعہ شکن TBG گولے سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے علاوہ قابض فوج اور مجاھدین میں جھڑپیں ہوئیں جس میں مجاھدین نے دشمن فوج پر مشین گنوں سے حملے کیے۔

جنوبی غزہ کی الامل کالونی اور خان یونس میں ہونے والی ان جھڑپوں میں متعدد اسرائیلی قابض فوجی جھنم واصل جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔

آج جمعرات کی صبح سویرے سے”القسام” کے مجاہدین غزہ شہر کے زیتون محلے کے جنوب میں پیش قدمی کے اگلے مورچوں پر اور جنوب میں خان یونس شہر میں دراندازی کے اگلے مورچوں پر قابض فوج کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہیں۔

القسام بریگیڈزنے مسلسل 138ویں روز بھی متعدد محاذوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں اب تک 576 اہلکار اور فوجی ہلاک اور 2984 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ تاہم یہ اعدادو شمار اسرائیلی ریاست کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں جو کہ حقیقی ہلاکتوں کی تعداد مطابق نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan